بنگلورو،27 /اکتوبر(ایس او نیوز)ریاستی حکومت کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کی جانب سے لگائے جارہے بے بنیاد الزامات کے خلاف یوتھ کانگریس نے شہر کے گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ریاست میں بی جے پی کے دور اقتدار کے دوران جس وقت شوبھا کرندلاجے وزیر برائے توانائی تھیں، اس وقت بجلی کی خریدی میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ ہوا تھا، اس کو بھلاکر اب بی جے پی ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، کاویکا کے صدر ایس، منوہر، جے جناردھن، سلیم، شیکھر وی، رام کرشنا سمیت یوتھ کانگریس کے لیڈران کی زیر قیادت دئے گئے دھرنے میں سینکڑوں نوجوان شریک تھے، احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ریاست میں محکمہ توانائی میں ہوئی بدعنوانیوں کے متعلق کابینی کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔لیکن سابق ریاستی وزیر ورکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کرانے کی بات کہی ہے، انہوں نے بتایا کہ شوبھا کرندلاجے جس وقت وزیر تھیں اس وقت انہیں سی بی آئی پر کوئی اعتماد نہیں تھا، لیکن اب ان کو سی بی آئی پر اعتماد کس طرح آیا ہے، یہ سوچنے والی بات ہے، احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ شوبھا نے صاف طور پر کہا ہے کہ بجلی کی خریدی راست طور پر محکمہ کے اعلیٰ افسران تک محدود ہے، اس کا محکمہ کے وزیر سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ امور میں اہم ذمہ داری نبھاچکی شوبھا کرندلاجے کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، انہوں نے بتایا کہ2010 کے دوران وزیر برائے توانائی رہ چکی شوبھا کرندلاجے کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، انہوں نے بتایا کہ 2010 کے دوران وزیر برائے توانائی رہ چکی شوبھاکرندلاجے افسران سے مقرر کی گئی قیمت سے زیادہ کی قیمت ادا کرکے بجلی کی خریدی کرکے ریاست کا دیوالیہ کرچکی ہیں، اس الزام کو چھپانے کے مقصد سے بی جے پی لیڈران نے اور خودشوبھا ریاستی حکومت کے خلاف الزامات لگارہے ہیں۔